جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
ڈی سی گوجرانولہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد

گوجرانوالہ (دلشادعلی ) قائمقام ڈپٹی کمشنر مطاہرامین وٹو کی زیر صدارت اجلاس میں رمضان بازار،نگہبان رمضان ریلیف پیکج، ستھرا پنجاب مہم، تجاوزات ووال چاکنگ کے خاتمے، جعلی ادویات،ناجائزمنافع خوری کی روک تھام، عطائی ڈاکٹرز وکلینکس کے خلاف کریک ڈاؤن سمیت دیگر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی طرف سے اٹھائے گئے گورننس کی بہتری اورعوامی فلاح کے اقدامات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام تحصیلوں میں 05 ماڈل ویلج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تمام افسران اس فیصلے کو کامیاب بنانے کے لیے دلجمعی سے کام کریں اس کے علاؤہ انہوں نے رمضان بازار کے حوالے سے کہا کہ گوجرانوالہ میں رمضان بازار کے انعقاد کے حوالے سے ماڈل بازار پیپلز کالونی میں رمضان بازار بنایا جائے گا اور رمضان بازار میں زرعی فئر پرائس شاپ بنائی جائیں گی۔

اجلاس میں افسران نے بتایاکہ کہ نگہبان رمضان پیکج کے تحت اب تک ضلع بھر میں 371 افراد کو راشن بیگز ان کی دہلیز پر پہنچا دیے گئے، کامونکی 102، نوشہرہ ورکاں 86، صدر 86، سٹی 50، وزیر آباد 47 شہریوں کو رمضان پیکج فراہم کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاؤہ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی،مہم کے دوران شہری ودیہاتی علاقوں کی صفائی ستھرائی، ہسپتالوں کی خصوصی صفائی،شجر کاری،کوڑا دانوں کی تنصیب، وال چاکنگ کا خاتمہ، جعلی ادویات کے خلاف ایکشن، سیوریج نالوں /نالیوں کی صفائی، کھلے وخستہ مین ہولز کی مرمت اور تنصیب، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور سٹریٹ لائٹس کو آپریشنل، ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے علاؤہ روڈز اور گلیوں کی مرمت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ستھرا پنجابپروگرام کا آغاز 01 مارچ سے ہوچکا ہے جو 31 مارچ 2024 تک جاری رہے گا۔

اس دوران صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہری اور مضافاتی علاقوں میں خصوصی صفائی کی جائے گی قائمقام ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو کو کہا کہ وہ اس مہم کے تحت ہسپتالوں، رورل ہیلتھ سنٹرز، بنیادی مراکز صحت اور دیگر میں ہسپتالوں کے اندر اور باہر خصوصی صفائی کروائیں۔

انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے چیف آفیسرز میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل، سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پارکس ہارٹیکلچر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ایم ڈی واسا، ایکسیئن ہائی وے اور ایم ڈی پی ٹی سی ایل کو کہا کہ نئے کوڑا دان جہاں ضرورت ہو گی رکھے جائیں، مانومنٹس کی صفائی ستھرائی کی جائے، اوپن ڈرین/ چھوٹی نالیوں کی صفائی کی جائے۔

عوام الناس میں کوڑا دانوں تک کوڑا کرکٹ پہنچانے اور شہریوں کو اپنے گردونواح کی صفائی ستھرائی میں معاونت کی تلقین کی جائے گی اورپبلک واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مکمل صفائی، خراب فلٹرز کی تبدیلی اور کلورینیشن کی جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام روڈز پر پختہ وعارضی تجاوزات کو ختم کیا جائے، وال چاکنگ میں الیکشن کے بینرز، اسٹیکرز اور دیواروں کی لکھائی اور دیگر اشتہارات کو مکمل طور پر ختم کیا جائے، اس کے علاؤہ گلیوں اور سڑکوں میں لگی ہوئی لائٹس کو فنکشنل کیا جائے اور جہاں ضرورت ہوں وہاں پر نئی تنصیب کی جائیں۔


سڑکوں گلیوں میں کھلے مین ہولز کو کور کیا جائے اور کسی بھی قسم کے نا خوشگوارحادثے سے بچا جاسکے اور سڑکوں پر پیچ ورک کا کام بھی کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اس مہم میں بھرپور حصہ لیں، قبل اور بعد کی تصاویر کارکردگی موبائل ایپ پر اپلوڈ کریں۔ ضلع کے تمام محکمے اپنی نمایاں کارکردگی سے زمہ داری کا ثبوت دیں اور پنجاب میں اپنی نمایاں پوزیشن کی جگہ بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس میں صفائی ستھرائی کی افادیت اجاگر اور آگاہی فراہم کی جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News