اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیدارن کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی صحافت کی آزادی کی حامی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اظہر جتوئی کوصدر اور نیئر علی کو سیکریٹری منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک کے ایک بڑے پریس کلب کے انتخابات میں خاتون صحافی کا سیکریٹری منتخب باعث مسرت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پرنٹ میڈیا کو کاغذ کے کوٹا کی پابندی سے آزاد کیا تھا ۔
مزیدپڑھیں:صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کا الیکشن کمیشن کو خط،صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
ادھر کنوئنرمتحدہ قومی مومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل کی کامیابی پر مبارک بادپیش کی اورکہاکہ راولپنڈی اسلام آباد کی صحافی برادری نے جرنلسٹ پینل کے صدر اظہر جتوئی اور اور ان کی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اب جرنلسٹ پینل پر فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کریں۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جرنلسٹ پینل کو ایم کیو ایم کی جانب سے صحافیوں کے مسائل کے حل کےلئے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
دیگرسیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے بھی جیتنے والے امیدواروں کو مباکباد اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسی طرح لاہور پریس کلب نے بھی نومنتخب عہدیداروں کو جیت پر مبارکباد دی ہے اور ایک تہنیتی پیغام بھی جاری کیا ہے۔
