اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سینئرمشیر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ احمد فاروق نے ایک وفدکے ہمراہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا تفصیلی معائنہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئرمشیر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ احمد فاروق نے وفدکے ہمراہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس دوران انہوں نے چیک اِن کاؤنٹرز، سی آئی پی لاؤنجز، امیگریشن سہولیات، ون ونڈو کاؤنٹر جیسی مختلف سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔
اس موقع پر وفدنے مسافروں کے ساتھ بات چیت کی اورائیرپورٹ پر ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔
مزیدپڑھیں:ایم ڈبلیو ایم سربراہ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
سینئر مشیر نے ہوائی اڈے پر صفائی کا اعلیٰ معیاردیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
وفاق محتسب کے وفد نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام اور ایئرپورٹ میں کام کرنے والے دیگرمختلف اداروں کے ساتھ کانفرنس روم میں ایک میٹنگ بھی کی۔
میٹنگ میںائیرپورٹ کے نظام میں مزید بہتری لانے اورپہلے سے جاری مختلف شعبوں میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔











