اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی دارالحکومت میں سوئی گیس کا کم پریشر دو زندگیاں نگل گیا وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کے لیے لمحہ فکریہ،اسلام آباد تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سکس ٹو میں واقع ایک گھر پر سوئی گیس لیکج ہونے یا کم پریشر میں گیس کھینچنے والے کمپریسروں کی وجہ سے دھماکہ،6سالہ بچی اور اس کی والدہ جانبحق،گھر کی دیوار گر گئی جبکہ پولیس ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق گھر والوں نے سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ کو کئی بار آگاہ کیا لیکن انہوں نے لیکج کو چیک تک نہ کیاعینی شاہدین کے مطابق محلے میں گیس لیکج کی سمیل بہت زیادہ تھی اور گھر کے اندر گیس لیکج پھیل گئی جس وجہ سے زور دار دھماکہ ہواگیس لیکج دھماکہ کی وجہ سے گھر میں موجود چھ سالہ بچی اور اس کی والدہ جاں بجق ہوگئیں ان کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے متعلقہ تھانہ آبپارہ کی پولیس ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔
یاد رہے کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی دو ماہ سے سیکٹر جی سیون اور جی سکس میں سوئی گیس غائب ہے رات بارہ سے صبح چار بجے تک معمولی پریشر کے ساتھ گیس آتی ہے جب لوگ سو رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے دونوں سیکٹروں کے بااثر رہائشیوں نے سوئی گیس کھینچنے کے لیے کمپریسر لگا رکھے ہیں جن سے عام صارفین کی گیس بلکل غائب ہو جاتی ہے خصوصاً جی سیون تھری فور،جی سیون تھری تھری،جی سیون تھری ون،جی سیون ون اور ٹو سمیت جی سکس ٹو، جی سکس ون ٹو،جی سکس فور و دیگر محلے شامل ہیں سوئی ناردرن گیس کو شکایات کے باوجود روک تھام نہیں کی جا رہی جو وفاقی حکومت اور اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔