اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے کلین سویپ کرتے ہوئے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ۔ ارکان نے نئے سال کے لیے اظہر جتوئی کو صدر،نیر علی کوسیکرٹری پریس کلب منتخب کر لیا،احتشام الحق ، شاہ محمد،سیدظفر حسین ہاشمی اور سحر اسلم نائب صدر کی نشست پر کامیاب ہوگئے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق نیشنل پریس کلب کے 7 مارچ 2024کو ہونے والے انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے ایگزیکٹو باڈی کی تمام نشستیں جیت لیں۔ جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوار اظہر جتوئی نے واضح برتری کے ساتھ1038ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔اس عہدے کے لیے شکیل قرار نے 478 فاروق فیصل خان 390 جبکہ صغیر چوہدری نے 171 ووٹ حاصل کیے۔
سیکرٹری کی نشست پر جرنلسٹ پینل کی نیر علی نے988 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ڈاکٹر سعدیہ کمال نے555 ، فرقان را ئو413 جبکہ سردار حفیظ نے 50 ووٹ حاصل کیے۔
فنانس سیکرٹری کی نشست جرنلسٹ پینل کے وقار عباسی نے جیت لی، وہ 914 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔
نائب صدر کی تین نشستوں پر بھی جرنلسٹ پینل کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، احتشام الحق 1053 شاہ محمد 792 جبکہ سیدظفر حسین ہاشمی858 لے کر نائب صدر منتخب ہوئے۔
خواتین کی نائب صدر کی نشست پر جرنلسٹ پینل ہی کی امیدوار سحر اسلم نے 1023 وو ٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
جوائنٹ سیکرٹری کی تین نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا تعلق بھی جرنلسٹ پینل سے ہے، سید عون شیرازی 943،جاوید بھاگٹ 933، اور طلعت فاروق نے 913 ووٹ حاصل کر کے جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔
خواتین کی جوائنٹ سیکرٹری کی ایک نشست کے لیے جرنلسٹ پینل کی سحرش قریشی واضح برتری کے ساتھ کامیاب رہیں۔انہوں نے 1057 ووٹ حاصل کیے۔