دبئی،لندن(صبیح زونیز)ممتاز عالمی سکالر،مبصر، دانشور اور تجزیہ نگار مفتی عبدالقوی کی ایک اورنازیباویڈیو لیک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ممتاز عالمی سکالر،مبصر، دانشور اور تجزیہ نگار مفتی عبدالقوی کی ایک اور نازیبا ویڈیولیک ہوگئی ہے۔
ویڈیومیں مفتی عبدالقوی کو دبئی کے ایک نائٹ کلب میں رنگ رلیاں مناتے اور حسین وجمیل لڑکیوں کے جھرمٹ میں لطف اندوزہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں مفتی عبدالقوی ایک کرسی پر براجمان ہے جب کہ ان کے ساتھ خوبرولڑکیاں اور نائٹ کلب کی ڈانسر بھی موجود ہیں جو مفتی عبدالقوی کو اپنی بانہوں میں لے لیتی ہیں اور مفتی عبدالقوی بھی ان کی بانہوں میں مسرو رہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:نیشنل پر یس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 2024-25کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
یادرہے کہ مفتی عبدالقوی گزشتہ ماہ یواے ای کے دورہ پر گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے اپنے دوستوں اور عزیزاقارب سے ملاقاتیں کیں جبکہ اسی دوران وہ نائٹ کلب بھی گئے جس کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
واضح رہے کہ ممتاز عالمی سکالر،مبصر، دانشور اور تجزیہ نگار مفتی عبدالقوی اپنی انہی حرکات کی وجہ سے سوشل میڈیا اور پاکستان کے مین سٹریم میڈیاپر اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں جبکہ یوٹیوبر اور دیگر لوگ بھی ان کے انٹرویوزکرتے ہوئے فحش گفتگوسے احتراز نہیں کرتے اور اپنے چینل کی مشہوری کیلئے ان سے ایسی حرکات اورزبان کا استعمال کرنے کا کہتے ہیں۔











