وزیراعلیٰ کی ہدایت پر راولپنڈی میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم شروع

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر راولپنڈی کو صاف ستھرا شہر بنانے کے ٹاسک پرپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ اے) نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر راولپنڈی کو صاف ستھرا شہر بنانے کے ٹاسک پرپی ایچ اے نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے راولپنڈ ی اور مری کے تمام پارکوں اور زیر انتظام شاہراؤں کی صفائی کے احکامات جاری کر دئیے۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے شہر کے تمام چھوٹے بڑے پارکوں کی صفائی ستھرائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے جس کے تحت پارکوں میں موجود پبلک واش رومز کی صفائی کے انتطامات بھی بہتر بنائے جارہے ہیں ۔

مزیدپڑھیں:جے یو آئی کا الیکشن دھاندلی کیخلاف تحریک تیز کرنے کا مشن 

ڈی جی پی ایچ اے کی ہدایات کے مطابق تمام پارکوں کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے نے تمام متعلقہ حکام سے ڈیلی پراگرس رپورٹ طلب کر لی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کی روشنی میں عوام کو بہترین سیاحتی و تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں