رمضان نگہبان پیکج سے پنجاب کے ساڑھے 3 کروڑ لوگ مستفید ہوں گے، مریم نواز

اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ رمضان میں عوام کو قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا،غریب عوام کا حق ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے، رمضان نگہبان پیکج سے پنجاب کے ساڑھے 3 کروڑ لوگ مستفید ہوں گے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں کم وقت رہ گیا ہے، رمضان پیکج سے متعلق اچھے اقدامات ہوئے ہیں، اپنی پہلی تقریر میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل شروع کردی ہیں، نوازشریف نے مکمل رہنمائی کی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں اب پنجاب کی عوام کو قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا، غریب عوام کا حق ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے، پنجاب کے تمام محکموں نے ٹاسک مکمل ہونے تک مکمل سپورٹ کیا، قلیل مدت میں مؤثر انداز میں پروگرام تیار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان نگہبان پیکج سے پنجاب کے ساڑھے تین کروڑ لوگ مستفید ہوں گے، پنجاب حکومت نے مہینوں اور ہفتوں کا کام کچھ دنوں میں مکمل کیا، بدقسمتی سے پنجاب کے مستحق افراد کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ رمضان پیکج کے تقریبا 96 ہزار کے قریب راشن تقسیم ہوچکے ہیں، پیکج میں 10 کلوآٹا، 2 کلوچینی، 2 کلو گھی، 2 کلو چاول اور 2 کلو بیسن شامل ہیں، تمام چیزیں اعلیٰ معیار کی شامل کی گئی ہیں، ہم نے اب تک غیرمعیاری چیزیں فراہم کرنےوالی چارملوں کو سیل کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی کسی حکومت نے ہوم دیلیوری کی سہولت فراہم نہیں کی، ہم نے مکمل ڈیلیوری نظام ترتیب دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف صاحب نے بھی گزشتہ رمضان میں لوگوں کو مفت آٹا دیا تھا، خوشی کی خبر ہے آنے والے تین سے چار ماہ میں ساڑھے 12کروڑ عوام کا سروے کریں گے، جس کی 60 ہزار سے کم تنخواہ ہے سب کو ڈیٹا میں لیکر آئیں گے، ایک سسٹم میں آپ کا ڈیٹا آ جائے گا، آنے والی حکومتوں کے لیے ڈیٹا کے ذریعے آسانی پیدا ہوجائے گی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ٹریفک اصلاحات اور مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی ٹی او لاہور نے تجاوزات، غیرقانونی پارکنگ اسٹینڈز اور رانگ پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیاسی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے منعظم ٹریفک کے لیے زیرو ٹولرینسی پالیسی اپنانے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: اشیائے خوردونوش کے معیار پر شکایات برداشت نہیں کرونگی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خبردار کر دیا

عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ٹریفک کی وجہ سے کوئی دشواری، پریشانی نہیں ہونی چاہیئے، تمام سپروائزی آفیسرز الصبح اورمصروف اوقات میں شاہراہوں پر موجود ہوں گے، ٹریفک جام کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ چوک، چوراہوں سے بھکاریوں کا خاتمے کیلئے اینٹی بیگنگ اسکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ماڈل روڈ سے بھکاریوں کو ہٹایا جائے گا، بے ہنگم ٹریفک، تجاوزات اور رانگ پارکنگ کی صورت میں متعلقہ آفیسر ذمہ دار ہوگا، ٹیپا اور دیگر الائیڈ محکموں سے ملکرغیر ضروری کٹس کو بند اور سائن بورڈز آویزاں کیے جائیں، بغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ،ون وے اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے، ہم نے شہریوں کےلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔

مزید خبریں