پیر,  22  ستمبر 2025ء
نریندر مودی کی شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

نئی دہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے وزارت اعظمیٰ  کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کووزیراعظم کا  عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد۔بھارتی وزیراعظم کے علاوہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردووان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ، ایرانی اور چینی صدور بھی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دے چکے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرچکے ہیں۔

مزیدپڑھیں:نیشنل پر یس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 2024-25کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا تھا ۔

مزید خبریں