ایکسپورٹرز کو 65 ارب روپے کے ریفنڈز جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایکسپورٹرز کو 65 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کردیے۔

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق 23 مارچ 2024 تک کے تمام ریفنڈز جاری کردیے گئے ہیں، نومنتخب وزیراعظم نے گزشتہ روز اسمبلی میں ریفنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اعلامیہ کے مطابق نومنتخب وزیراعظم کی ہدایت کے بعد ریفنڈز جاری کیے گئے، ریفنڈز کا اجرا غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا باعث بنے گا۔

مزیدپڑھیں:اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ،دیکھیں تفصیل

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تجارتی اداروں، برآمدی شعبوں کا وزیراعظم کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے، اس اقدام سے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں مزید ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

مزید خبریں