اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)زرعی آلات سے لدے 27 کنٹینرز چین سے پاکستان میں داخل ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق خنجراب پاس کو سرحد پار تجارت کے لیے سال بھر آزمائشی طور پر کھولے جانے کے بعد زرعی آلات سے لدے 27 چینی کنٹینرز پاکستان میں داخل ہو گئے۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی،انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج
وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، وزارت خارجہ نے کہا کہ چینی فریق نے اس سال دوسرے ٹرائل کے لیے یکم مارچ سے کراسنگ پوائنٹ کھولنے پر آمادگی ظاہر کی تھی











