راولپنڈی،دیرینہ دشمنی پر مسجد کے اندربزرگ شہری کابہیمانہ قتل

راولپنڈی(راجہ اسرارحسین سے)راولپنڈی کی ایک مسجد کے اندرتہجد کے وقت بزرگ شہری کو دیرینہ دشمنی پر ذبخ کر دیا گیا ، قاتل کو موقع پر مقامی لوگوں نے پکڑ کر لیا جبکہ معاون ساتھی ایک خاتون اور نوجوان فرارہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ائر پورٹ ہاوسنگ سوسائٹی سیکٹر 4 نزد گلزار قائد راولپنڈی میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں ایک شخص کو تیز دار خنجر سےذبح کر دیا گیا۔

تھانہ ائر پورٹ کی حدود ائر پورٹ ہاوسنگ سوسائٹی سیکٹر فور میں ایک ستر سالہ شخص کو ایک ستر سالہ شخص نے ہی ایک لڑکی کے ہمراہ مسجد میں تہجد کے ٹائم قرآن پڑھتے ہوئے تیز دار خنجر سے قتل کر دیا اور اس کی گردن الگ کر دی۔

مزیدپڑھیں:لاہور میں پولیس کا پی ٹی آئی مظاہرین پردھاوا،متعدد کارکن گرفتار 

وجہ عناد دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے جس میں مقتول نے ایک بیوہ خاتون کی زمین پر قبضہ کیا اور اس کے دوبیٹوں اور اس کے شوہر کو قتل کر کے لاشوں کے ٹکڑے کر دئیےتھے اور فرار ہو گیا تھا۔

مقتول گوجر خان کا رہائشی تھا اور واردات کے بعد ائر پورٹ ہاوسنگ سوسائٹی سیکٹر فور میں روپوش تھا جسے مبینہ طور پر قاتلوں نے تلاش کر کے اسی سوسائٹی میں رہائش اختیار کی اور مقتول کے روز مرہ کے معاملات کو نوٹ کر کے قتل کیا گیا ۔

قاتلوں کاُکہنا تھا کے مقتول بہت ظالم شخص تھا ہماری زمین پر قبضہ کیا اور ہمیں بے گھر کیاتھا ،لڑکی نے بتایا کے میرے دو بھائیوں اور والد کو اس شخص نے قتل کرکے ٹکڑے کیے تھے جس کا بدلہ ہم نےاس ظالم شخص سےلیاہے۔

مزید خبریں