کینیڈا جا کرغائب ہونے والے دوملازمین کی واپسی کے لئے کینیڈین حکام سے مدد لیں گے،پی آئی اے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان انٹرنینشل ایئرلائنز اپنے دو کارکنوں کے کینیڈا میں غائب ہو جانے کے سلسلے میں پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)اور کینیڈا کے حکام سے مدد حاصل کرے گی تاکہ ان کارکنوں کو واپس لایا جا سکے۔

پی آئی اے کے یہ دونوں کارکن اسی ہفتے پی آئی اے کی پرواز کے ساتھ ٹورنٹو پہنچنے کے بعد اچانک غائب ہو گئے تھے۔ دو برسوں کے دوران پی آئی اے کے کارکنوں کے غائب ہونے کا یہ دسواں واقعہ ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے اس تازہ واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایاکہ کینیڈین امیگریشن حکام اور ایف آئی اے اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔

تازہ واقعہ پی آئی اے کے دو کارکنوں کے حوالے سے پیش آیا ہے۔ ان میں سے ایک کا نام جبران بلوچ اور دوسرے کا نام مریم رضا ہے۔ دونوں بالترتیب فلائیٹ سٹیورڈ اور ایئر ہوسٹس ہیں۔ جو پی آئی اے کی پرواز پی کے 782 کے ذریعے 29 فروری کو ٹورنٹو پہنچے اور واپسی پر وہ پرواز کے ساتھ نہیں آئے۔ انہیں پی کی 784 کے ذریعے ٹورنٹو سے کراچی آنا تھا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا کہ کینیڈین امیگریشن حکام اور ایف آئی اے کی مدد سے پی آئی اے کے دونوں کارکنوں کو تلاش کرنے اور ان کو واپس لانے میں مدد حاصل کی جائے گی۔

مزید خبریں