اتوار,  08  ستمبر 2024ء
پاکستان میں شاید ہی کوئی گھر ہو جس میں عمران خان کے لیے دعا نہ ہوتی ہو،شہریارآفریدی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )رہنما تحریک انصاف شہر یارآفریدی نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کے دل میں عمران خان بستا ہے، شاید ہی کوئی گھر ہو جس میں عمران خان کے لیے دعا نہ ہوتی ہو ،رہنما تحریک انصاف شہر یارآفریدی نے سینئر صحافی و اینکر پرسن عباس شبیرسے بات چیت میں پاکستان بدل گیا ہے، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ آپ کا مدمقابل ایک بندہ کہتا ہے کہ آپ ایم پی اے میں نہیں بنا، یہ پی ٹی آئی جیتی ہے ،کوئی تصور کر سکتا ہے کہ ایسا ہوسکتا تھا؟انہوں نے کہاکہ احمد ولی، محمود خان اچکزئی ،مولانا فضل الرحمن ،اختر مینگل حتی کہ نون لیگ اور جی ڈی اے کے رہنماؤں نے بھی کہا ہے کہ تحریک انصاف جیت گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے اس طرح کے الیکشن شاید کبھی ہوئے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ان لوگوں کو مسترد کر دیا ہے اوروہ اپنی زبانی خود بتا رہے ہیں ،آج میاں نواز شریف آئے 15 منٹ ایوان میں نہیں بیٹھے، آپ ان کی فوٹیجز دیکھ لیں، کیا فائدہ ایسی دولت اور ایسے رتبوں کا، جب آپ کا ضمیر اپ کو ملامت کرے، جب آپ کسی اور کی انکھوں میں انکھیں ڈال کر بات نہ کر سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں جو ان کے لیے زندہ باد اور مردہ باد کر رہے ہیں کیا انہوں نے اللہ کو جواب نہیں دینا ،جس پستی سے یہ گزر رہے ہیں ،ابھی دیکھ لیں صدر زرداری کی کتنی عمر ہے ،میرے لیے قابل احترام ہیں ،لیکن آج عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے میسج ہے کہ ہم سب نے غیرت مند قوم کی طرح آگے نکلنا ہے اور اس قوم کو باوقار قوم بنانا ہے اور یہ جو موجودہ حکمران ہیں، انہوں نے جس نہج پر پاکستان کو پہنچا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ فوج ہماری ہے، ادارے ہمارے ،ہم سب ایک ہیں ،معاملات حل طلب ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی سلامتی کے حوالے سے مختلف یونیورسٹیز میں جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے گھر سے جب تین جنازے نکلے اور میں جرمنی چھوڑ کر آیا یہی جوان تھے جنہوں نے اپنی چھاتی پر گولیاں لی اور میری ماؤں بہنوں بیٹیوں کی حفاظت کی ،فوج ہماری عزت ہے ،انہوں نے کہاکہ یہ جو سیاسی پارٹی کے مداری ہیں جو اپنے مفادات کے لیے سب کچھ کر سکتے ہیں، عوام کے ساتھ کچھ بھی کر سکتے ہیں یہ جو کھیل کھیل رہے ہیں کہ کسی طریقے سے عمران خان اور پی ٹی ائی کو پچ کیا جائے یہ خواہش ان کی پوری نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون اور سب سے بڑھ کر پاکستان کے مفادات کی بات کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کے دل میں عمران خان بستا ہے شاید ہی کوئی گھر ہو جس عمران خان کے لیے دعا نہ ہو تو ہوتی ہو ،یہ جو چوں چوں کا مربہ ہے پی ڈی ایم ون فلاپ ہو گئی پھر الیکشن میں تقسیم ہوئی ابھی اپنے مفادات کے لیے پھر ایک ہو گئے ہیں، ان کا کوئی ویژن نہیں ہے، قوم ان کو پہچان چکی ہے، لوٹ مار کے علاوہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ نہیں چل سکتے عمران خان اسی اسمبلی میں وزیراعظم بن کر آئے گا ۔مجھے اللہ پر پورا یقین ہے۔

مزید پڑھیں: عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کی گرفتاری، ڈی سی اسلام آباد کے وارنٹ جاری

انہوں نے کہا کہ یہ پی ڈی ایم فیز ون میں یہی باتیں تھی جو یہ ابھی کر رہے ہیں ،یہ کبھی استحکام نہیں لا سکتے، انہوں نے کہا کہ اگر ہم فتنہ ہیں تو پھر یہ عوام کے اندر کیوں نہیں جا سکتے، میں ان چیزوں میں نہیں پڑھنا چاہتا ،اللہ نے ان کو پہلے ہی عبرت کا نشان بنایا ہوا ہے اور یہ کچھ بھی کر لیں ان کا مقدر صرف ایک ہے رسوائی رسوائی اور رسوائی۔انہو ں نے کہاکہ اللہ تعالی ہر کسی سے خیر کا کام نہیں لیتا ،انہوں نے کہاکہ یہ ملک میرا ہے اس ملک کے مسجد مدرسے امام بارگاہ خانقاہیں ماں بہن بیٹی کی فیصلے ہم خود کریں گے،انہوں نے کہاکہ یہ سارے ایجنٹس ہیں ریموٹ کنٹرول کا رول ادا کرتے ہیں ۔ان کی باہر دولتیں پڑی ہیں قوم ان کو پہچان چکی ہے، ان کا پاکستان سے کیا لینا دینا۔ ان کی اولادیں خود کہتی ہیں کہ ہم پر پاکستان کا قانون لاگو ہی نہیں ہوتا کیونکہ ہم پاکستان کے شہری نہیں ہیں پوری قوم ان کو پہچان چکی ہے، انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی تھی کہ میری تو پاکستان میں کوئی پراپرٹی بھی نہیں ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News