شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، سب کو بلا تفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیئے، مریم نواز

لاہور(روشن پاکستان نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، سب کو بلا تفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیئے، تین دن بعد سرپرائزوزٹ شروع کردوں گی، ایک ماہ میں پورے پنجاب میں صفائی چاہیئے۔

لاہور میں رمضان پیکج کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہماری حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے، سب کو بلاتفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیئے، رمضان پیکج میں مکمل طور پر شفافیت چاہتی ہوں، پورے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر ویڈیوز بھیجی جائیں، تمام اشیاء کے معیار کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں خود بھی اچانک دورے کروں گی، ایک ماہ میں پورے پنجاب میں صفائی چاہیئے، تین دن بعد مختلف اضلاع کے سرپرائز وزٹ کروں گی اور چیک کروں گی، کوئی سڑک، محلہ اور گاؤں ایسا نہ رہے جو صاف نہ ہو، میں کسی بھی شہر میں گندگی برداشت نہیں کروں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنہوںاین اے 15 سے نواز شریف کو شکست، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب قرار نے ہمارے خلاف ووٹ دیا ان کو بھی رمضان پیکیج جانا چاہیے۔

مزیدپڑھیں:صوبے کی بہتری اور ترقی کیلئے روشن پاکستان نیوز نے مریم نواز کو اپنا پلیٹ فارم پیش کردیا

انہوں نے ہدایت کی کہ وال چاکنگ اور الیکشن کے بینرز بھی ہٹائے جائیں، صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔

مزید خبریں