جمعرات,  28 مئی 2026ء
وسیم اکرم کا دفاع کرنے طاہر اشرفی میدان میں آ گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) معروف مذہبی اسکالر علامہ طاہر اشرفی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی جمرات کی رمی کے دوران وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کرنا چاہیے۔

علامہ طاہر اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ بعض افراد کو اس بات پر اعتراض ہے کہ وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم حج پر کیوں گئے، حالانکہ حج ہر مسلمان کا ذاتی اور روحانی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی نیت پر شک کرنے یا غیر ضروری تنقید کرنے کے بجائے مثبت سوچ اپنانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وسیم اکرم نے جمرات کی رمی کے دوران اپنے کرکٹ انداز میں کنکریاں پھینکیں، جسے محض خوشگوار انداز اور فطری جذبات کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ ایسی باتوں کو تنازع بنانے کے بجائے عبادات کے اصل پیغام پر توجہ دینی چاہیے۔

مشی خان نے عماد وسیم اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

واضح رہے کہ لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے رواں سال فریضہ حج ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہیں جمرات کی رمی کے دوران بولنگ ایکشن میں کنکریاں مارتے اور بعد ازاں جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سابق کپتان مصباح الحق اور اداکار و میزبان فخر عالم بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا، تاہم متعدد افراد نے اسے خوشگوار اور یادگار لمحہ قرار دیا۔

مزید خبریں