اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی شہزاد انور ملک کی ممانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جاری کردہ تعزیتی بیان کے مطابق مرحومہ طویل علالت کے بعد بقضائے الٰہی انتقال کر گئیں۔ ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں اعوان پورہ کڑیانوالہ، ضلع گجرات میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تنظیم کے صدر آصف بشیر چوہدری، جنرل سیکرٹری راجہ بشیر عثمانی، سیکرٹری مالیات اظہار خان نیازی اور مجلس عاملہ کے اراکین نے شہزاد انور ملک اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
رہنماؤں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں صحافتی برادری شہزاد انور ملک اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔











