وزیرِاعظم کا انتخاب کب ہوگا؟حتمی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیراعظم کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو کرے گی۔

اس میں کہا گیا کہ وزیراعظم کےلیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کو دن 2 بجے تک وصول کیے جائیں گے۔

مزیدپڑھیں:اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

اس کے مطابق وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 بجے تک ہوگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم کےلیے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے لیے جاسکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران تجویز اور تائید کنندگان کا موجود ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں