تحفظات دور ہونے کے سوال پر مولانا فضل الرحمٰن نے کیا کہا؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)آج پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمٰن نے تحفظات دور ہونے کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔

16 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر مولانا فضل الرحمٰن پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

مزیدپڑھیں:وہ سیاستدان جن کی سیاست 2024 کے انتخابات نےتقریباً ختم کر دی

ایک صحافی نے مولانا فضل الرحمٰن سے سوال کیا کہ آپ کے تحفظات دور ہوئے، یا نہیں؟

مولانا فضل الرحمٰن نے جواب دیا کہ اس حوالے سے بیٹھ کر سنجیدگی سے بات کریں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے آج بطور رکنِ قومی اسمبلی حلف اٹھایا اور حاضری کے رجسٹر پر دستخط بھی کیے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایوان میں مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

مزید خبریں