تہران(روشن پاکستان نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آج تہران میں ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔
اس سے قب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی جس میں اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے تھے، ان کا دورہ ایران امریکا مذاکرات اور مستقل جنگ بندی کی کوششوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ہے۔
امریکا ایران مذاکرات، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد تہران پہنچ گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کل تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، ملاقات میں عباس عراقچی نے مذاکرات کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے سے متعلق ایران اور پاکستان کا عزم مضبوط اور مشترک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران میں خیر مقدم کرکے خوشی ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔











