هفته,  11 اپریل 2026ء
لاہور میں پتنگ بازوں کی شامت آگئی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پولیس نے مختلف علاقوں سے چوبیس پتنگ بازوں کو پکڑلیا ، ہزاروں روپے مالیت کی پتنگیں اور کیمیل ڈور بھی ضبط کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پتنگ بازوں کی شامت آگئی، سٹی ڈویژن پولیس نے پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے 24 پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی پتنگیں اور ممنوعہ کیمیکل ڈور بھی ضبط کی گئی ہے۔

ایس پی سٹی لاہور نے بتایا کہ پولیس ٹیموں نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔

پی ایس ایل 11: بارش سے متاثرہ میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی

پولیس کا کہنا تھا کہ شاہدرہ اور شاہدرہ ٹاؤن میں سب سے زیادہ کارروائیاں ہوئیں، جہاں سے بالترتیب 5 اور 4 پتنگ بازوں کو حراست میں لیا گیا، ان علاقوں سے مجموعی طور پر 4 ملزمان گرفتار ہوئے۔

پولیس نے 3 پتنگ بازوں کو دھر لیا، ان علاقوں سے 2، 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے جس سے قیمتی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، اس لیے والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اس جان لیوا سرگرمی سے دور رکھیں۔

پولیس حکام نے واضح کیا کہ پتنگ بازی اور ڈور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں