هفته,  04 اپریل 2026ء
پاکستان جرنلسٹس فیڈریشن کی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد
پاکستان جرنلسٹس فیڈریشن کی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان جرنلسٹس فیڈریشن کے سپریم لیڈر فرخ خان کھوکھر، سرپرستِ اعلیٰ سردار شفقت، چیئرمین واجد محمود عباسی، صدر عباس احمد، سینئر نائب صدر عامر چوہدری، فنانس سیکرٹری راشد اشرف اور دیگر اراکینِ مجلسِ عاملہ کی قیادت میں فیڈریشن کے ممبران کے ایک بڑے وفد نے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات کی اور ان کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

پریس کلب آف پاکستان یوکے میں وائس چیئرمین کا عہدہ قائم، حسن چوہدری منتخب

اس موقع پر فیڈریشن کی قیادت نے نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافی برادری کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ رہنماؤں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نیشنل پریس کلب کی نئی قیادت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ صحافت کے فروغ اور ادارے کی بہتری کے لیے مؤثر، متحرک اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گی۔

ملاقات خوشگوار اور مثبت ماحول میں منعقد ہوئی جس میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے، اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے اور صحافتی برادری کی مجموعی فلاح کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بیان انفارمیشن سیکرٹری محمد عادل خان کی جانب سے جاری کیا گیا۔

مزید خبریں