جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
انتخابی معاملات کا فورم آئی ایم ایف نہیں، وزیراعظم کا عمران کے خط پر رد عمل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابی معاملات کا فورم آئی ایم ایف نہیں، پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط غیر ذمہ داری ہے۔

ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں اپنے تحفظات کے حوالے سے فورم موجود ہیں، کورٹ کی عزت اور احترام سب کو کرنا چاہیے۔

مزیدپڑھیں:سنی اتحادکونسل کومخصوص نشستیں ملیں گی یانہیں،الیکشن کمیشن میں سماعت

انھوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے غلط بیانی کی جارہی ہے، حکومتی سطح پر لاپتا افراد کے لواحقین سے بات چیت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن بنائے گئے ہیں، تشدد کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

مزید خبریں