هفته,  04 اپریل 2026ء
استحکامِ پاکستان کنونشن بروز اتوار ریگالیہ ہوٹل جی سکس اسلام آباد میں منعقد ہوگا

اسلام آباد( روشن پاکستان نیوز) دفاعِ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام “مشرقِ وسطیٰ کے بدلتے حالات اور ہماری ذمہ داریاں” کے عنوان سے استحکامِ پاکستان کنونشن مؤرخہ 5 اپریل کل بروز اتوار دن دو (2:00) بجے ریگالیہ ہوٹل جی سکس، اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔کنونشن میں ملک بھر سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، جید علماء کرام، دانشور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔ترجمان دفاعِ پاکستان کونسل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم کنونشن کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی قومی ذمہ داریوں، داخلی استحکام اور باہمی ہم آہنگی کے تقاضوں پر سنجیدہ اور جامع غور و فکر کرنا ہے۔دفاعِ پاکستان کونسل کے قائدین اور دیگرمقررین اپنی گفتگومیں خطے کی موجودہ جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں کے اثرات، امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور پاکستان کودرپیش خدشات پر روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پر قومی یکجہتی، اتحاد بین المسلمین اور داخلی استحکام کو فروغ دینے کے لیےتجاویز پیش کی جائیں گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ کنونشن قومی سطح پر بیداری پیدا کرنے، عوامی شعور اجاگر کرنے اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں