جمعه,  03 اپریل 2026ء
اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت6.3 ریکارڈ
اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت6.3 ریکارڈ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مظفرآباد، اسکردو، دیامر، راولپنڈی، مری، ٹیکسلا اورحسن ابدال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ایران میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ

ایبٹ آباد لوئر دیر، کوہاٹ، سوات، صوابی، شبقدر اور پاڑاچنار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 190 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

مزید خبریں