بدھ,  01 اپریل 2026ء
تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث 5پروازیں منسوخ

کراچی(روشن پاکستان نیوز) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کو بریک لگ گئی اورکراچی ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن متاثرہونے کے باعث 5پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143 اورکراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110 بھی شامل ہیں۔

لاہور سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں اتار لی گئی

کراچی سے ابو ظہبی جانےوالی اتحاد ایئر کی پرواز ای وائے 293 ،کراچی سے سکردوجانےوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 700  اورکراچی سے شارجہ جانےوالی ایئرعریبیہ کی پرواز جے نائن 543 بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔

کراچی سے دبئی جانےوالی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110 اورکراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143 بھی منسوخ ہوگئی ۔

مزید خبریں