لاہور(روشن پاکستان نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے جیل سے مشترکہ خط لکھا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عیدالفطر کے موقع پر جیل سے پیغام ارسال کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر اسیر رہنماؤں نے مشترکہ خط جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے تین سالہ قید میں چھٹی عید پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
عید کے دوسرے روز اسلام آباد میں سخت سکیورٹی، 3000 سے زائد اہلکار فیلڈ میں متحرک
اسیران پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا عفریت دو صوبوں کو ہڑپ کر رہا ہے اور مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے۔ تاہم محدود وسائل میں دوسروں کو خوشیوں میں شریک کرنا ہی پاکستانیوں کی خوبی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا طاقت کے نشے میں برادر ملک ایران پر چڑھ دوڑے ہیں۔ ایران کے چپے چپے پر بمباری سے مشرقِ وسطیٰ کا امن اور عالمی تیل سپلائی تباہ ہو گئی ہے، لیکن آیت اللہ خامنہ ای نے شہادت کا منصب پا کر ایرانی قوم کو جینے کا فن سکھا دیا ہے۔











