جمعرات,  19 مارچ 2026ء
امریکا اور اسرائیل خطے کو خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں، سحر کامران
امریکا اور اسرائیل خطے کو خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں، سحر کامران

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی پالیسیوں نے خطے کو ایک خطرناک جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے۔

اپنے بیان میں سحر کامران نے ایک بین الاقوامی تھنک ٹینک کی تجزیاتی رپورٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک (GCC) امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ کشیدگی کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس جنگ کو معمولی قرار دے رہے ہیں جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو گمراہ کن بیانیہ پیش کرتے ہوئے خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو آگے بڑھا رہے ہیں، جن میں لبنان پر حملے، مغربی کنارے پر قبضہ اور غزہ میں جاری کارروائیاں شامل ہیں۔

سحر کامران کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی فوجی سرگرمیوں کے باعث مشرق وسطیٰ میں قائم فوجی اڈے میزبان ممالک کے لیے براہ راست خطرہ بن چکے ہیں، جس سے خطے میں عدم استحکام اور عوام کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

والدِ مرحوم کی ساتویں برسی: سحرکامران کا جذباتی پیغام، ایصالِ ثواب کے لیے سورۂ فاتحہ کی اپیل

انہوں نے خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے ممالک پر زور دیا کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر دانشمندی، صبر اور اتحاد کے ساتھ اقدامات کریں تاکہ خطے، معیشت اور عوام کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کشیدگی بڑھانے کے بجائے حالات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

مزید خبریں