منگل,  17 مارچ 2026ء
قاسم اور سلیمان کو والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، جمائمہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ  قاسم اور سلیمان خان کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

ایکس پر جاری بیان میں جمائمہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے جنوری میں پاکستان آنے کیلئے ویزا درخواستیں جمع کرائی تھیں تاہم 60 روز گزرنے کے باوجود ویزے جاری نہیں کئے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قونصل خانے کے مطابق آن لائن ویزا پراسیسنگ کا دورانیہ عموماً 7 سے 10 ورکنگ دن ہوتا ہے لیکن ان کے بیٹوں کے کیس میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق

جمائمہ کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی کی جانب سے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ان کے بیٹے محفوظ طریقے سے پاکستان آ کر والد سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

جمائمہ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ انسانی بنیادوں پر ان کے بیٹوں کو فوری طور پر ملاقات کی اجازت دی جائے خاص طور پر ایسے وقت میں جب عمران خان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں