منگل,  17 مارچ 2026ء
پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ! حکومت کے پاس 2 آپشن رہ گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایران جنگ اور خطے میں کشیدگی کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کے بحران کے باعث حکومت کے پاس دو آپشن رہ گئے۔
۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگی صورتحال نے پاکستان میں ایندھن کے بحران کی گھنٹی بجا دی ہے۔

عالمی منڈی میں سپلائی کی بندش اور خصوصاً ‘آبنائے ہرمز’ جیسے اہم سمندری راستے کے متاثر ہونے کے خدشے کے باعث پاکستان کو آنے والے دنوں میں انتہائی مشکل فیصلوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

معاشی اور توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے 2 آپشنز ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پہلا آپشن عالمی منڈی کے تناسب سے قیمتیں بڑھانا ہے تاکہ ایندھن کے استعمال میں کمی لائی جا سکے اور بڑھتے ہوئے درآمدی بلپر قابو پایا جا سکے۔

فیول راشننگ سسٹم

دوسرا آپشن کیو آر کوڈ کے ذریعے فیول راشننگ سسٹم متعارف کراناہے جس کے تحت گاڑیوں کو ہفتہ وارمحدود مقدار میں پٹرول فراہم کیا جاتا ہے۔

ماہر معیشت ڈاکٹر عابد سلہری کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں اسکول اور دفاتر کو فعال رکھنا ہے تو ‘راشننگ’ کا آپشن ناگزیر ہو سکتا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران پر اسرائیل کے نئے بڑے حملے

ماہر توانائی خالد ولید نے مشورہ دیا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر سولر انرجی (شمسی توانائی) جیسے متبادل ذرائع پر توجہ دینی چاہیے۔

پاکستان کے پڑوسی اور خطے کے دیگر ممالک پہلے ہی ایسے اقدامات اٹھا چکے ہیں ،سری لنکا کیو آر کوڈ کے ذریعے فیول راشننگ کا کامیاب نظام نافذ کر چکا ہے جبکہ میانمار میں گاڑیوں کے نمبر پلیٹ کے ) ہندسوں کے مطابق باری مقرر کی گئی ہے۔

بنگلہ دیش اور نیپال روزانہ فروخت کی حد مقرر کرنے اور ایل پی جی سلنڈرز کی راشننگ جیسے طریقے اپنا چکے ہیں۔

مزید خبریں