لاہور (روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت نے طلبہ کے لیے “وزیرِ اعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم” کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے طلبہ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے “وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ اسکییم” کو مزید وسعت دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں دو مختلف ماڈلز حکومت کے زیرِ غور ہیں، جن کی منظوری کے بعد لیپ ٹاپس کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس اس وقت دو بڑی تجاویز زیرِ غور ہیں ، پہلی تجویز (50 فیصد اضافہ) اس پلان کے تحت اسکییم کی مجموعی لاگت تقریباً 40 ارب روپے تک پہنچ جائے گی، جس سے ایک لاکھ 65 ہزار طلبہ مستفید ہو سکیں گے۔
دوسری تجویز (100 فیصد اضافہ) اس ماڈل کے تحت پروگرام کو دوگنا کیا جائے گا، جس کی لاگت 54 ارب روپے ہوگی، اگر یہ منظور ہوا تو 2 لاکھ 20 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپس دیے جائیں گے۔
کاش مریم نواز کراچی میں بھی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہوجائے: اداکارہ مومنہ اقبال
اسکییم کے لیے اب تک ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد طلبہ درخواستیں جمع کروا چکے ہیں اور اب تک 35 ہزار سے زائد طلبہ لیپ ٹاپس حاصل کر چکے ہیں۔
اس وقت پروگرام کی کل لاگت 27 ارب روپے ہے، جبکہ پہلے مرحلے کے لیے ابتدائی طور پر 15 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لیپ ٹاپ اسکییم کے فیز 2 کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ میں بھی توسیع کر دی ہے، اب طلبہ 20 مارچ تک اپنی آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق درخواستیں صرف آن لائن سسٹم کے ذریعے ہی قبول کی جائیں گی۔











