اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ نتائج کے مطابق مختلف نشستوں پر ڈیموکریٹس پینل اور جرنلسٹس پینل کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
صدر کی نشست پر ڈیموکریٹس پینل کے عبدالرزاق سیال 1067 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے، جبکہ ان کے مدمقابل جرنلسٹس پینل کے نیر علی نے 1052 ووٹ حاصل کیے۔

سیکرٹری کی نشست پر ڈیموکریٹس پینل کے ڈاکٹر فرقان راؤ 1025 ووٹ لے کر منتخب ہوئے، جبکہ جرنلسٹس پینل کے خالد محمود نے 1002 ووٹ حاصل کیے۔
فنانس سیکرٹری کی نشست پر جرنلسٹس پینل کے عابد عباسی 1061 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ ڈیموکریٹس پینل کے راجہ خاور نواز 1032 ووٹ حاصل کر سکے۔
نیشنل پریس کلب میں اسلامی بینکنگ پر آگاہی سیشن، اسلامی و روایتی بینکنگ کے فرق پر تفصیلی بریفنگ
انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں اور ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ دونوں پینلز کے درمیان مقابلہ انتہائی سخت اور کانٹے دار رہا۔











