وزیرِ اعلیٰ کے پی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عدم حاضری پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات کے کیس کی سماعت سول جج عباس شاہ نے کی۔

عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نےعدالتی فیصلے پر عمل کرانے کے لیے شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار دیدیا

جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزید خبریں