آئو ہم سب کو گرفتار کرو، عمران ریاض اور اسد طور کی گرفتاری کیخلاف مظاہرے میں حامد میر پھٹ پڑے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سینئرصحافی عمران ریاض اور اسد طور کی گرفتاری کیخلاف نیشنل پر یس کلب کے باہر صحافیوں کی کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ مظاہرے سے سینئرصحافی و اینکر حامد میر نے کہا کہ ہم یہ مطالبہ نہیں کررہے کہ عمران ریاض یا اسد طور کر رہا کریں ہم مطالبہ کررہے ہیں کہ صحافیوں کی گرفتاری کی جو لسٹ آپ نے بنائی ہے ان کو ایک ساتھ کریں ۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی جیت پر سینئرصحافی حامد میر کی ویڈیو وائرل

مظاہرے کے دوران حامد نے نعرہ لگایا کہ آئو ہمیں گرفتا ر کرو۔ ارشد شریف کی قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ نے ایک اقدام اٹھا یا تھا۔وہ معاملہ ابھی درمیان میں ہے۔بہتر ہوگا کہ سپریم کورٹ ارشد شریف کے قاتلوں کو خود ہی بے نقاب کریں اور سزادے دیں۔حامد میر نے کہا کہ ہم سزادینے کی اہلیت نہیںرکھتے لیکن ہم ارشد شریف کے قاتلوں کا جانتے ہیںایسا نہ ہو کہ ہم ان کو بے نقاب کردیں ۔حامد میر نے کہا کہ ہم پاکستان نہیں چھوڑیں گے تم پاکستان چھوڑوگے۔

مزید خبریں