جمعه,  27 فروری 2026ء
پاک فوج نے ایک بار پھر خطے میں اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کردی: بلاول

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین  پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن “غضب للحق” پر  پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے افغان طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی پراکسی بن کر خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کیا جائے۔

افغان طالبان کے بلااشتعال حملے کے ردعمل میں پاک فوج کی کارروائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو   کا کہنا تھا پاک فوج نے افغان طالبان کےبلااشتعال حملےکے ردعمل میں بھرپورکارروائی کرتے ہوئے خطے میں ایک بار پھر اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کر دی ہے۔

افغان طالبان پر اعتبار کرنے سے بڑی حماقت کوئی نہیں ہو گی ، خواجہ آصف

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان کی حکومت بھارت کی پراکسی بن کر پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کرے، کابل رجیم کی غلط حکمت عملی نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق سے مغربی سرحدوں تک پاکستان کی مسلح افواج ملک کے ہر انچ کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان تصادم کا خواہاں نہیں تاہم اگر للکارا گیا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔

مزید خبریں