بدھ,  25 فروری 2026ء
اسلام آباد میں بس اڈوں اور گاڑیوں سے متعلق سخت ہدایات جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ مالکان کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر ہمایوں حمزہ کے مطابق کوئی بھی مسافربس یا وین اگراڈے کے علاوہ راستے میں کسی مسافرکو اتارے گی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اجنبی افراد کو سڑکوں پراتارنے سے سیکیورٹی خطرات پیدا ہوتے ہیں، اس لیے مختلف شہروں سے آنے والے مسافروں کو صرف مقررہ اڈوں پر ہی اتارنا ہوگا۔

دبئی سے کراچی آنے والی خاتون مسافر سے 6 کلو چاندی کے بسکٹ برآمد

سی ٹی او نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں ایم ٹیگ کے بغیر کوئی بھی گاڑی یا موٹرسائیکل نہیں چل سکے گی۔ اس کے علاوہ غیر رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہمایوں حمزہ نے خبردار کیا کہ ایسے موٹرسائیکل رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اوردارالحکومت میں ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

مزید خبریں