هفته,  21 فروری 2026ء
انسانیت کی خدمت اور بااختیار معاشروں کا قیام ناگزیر ہے، سحر کامران
انسانیت کی خدمت اور بااختیار معاشروں کا قیام ناگزیر ہے، سحر کامران

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت، مضبوطی اور بااختیار معاشروں کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولارس رسپانس اینڈ ریزیلینس فاؤنڈیشن (PRRF) کے افتتاحی بورڈ اجلاس کا انعقاد ایک مثبت اور دور رس اقدام ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر میں انسانی ہمدردی، امدادی سرگرمیوں اور کمیونٹیز کو مضبوط بنانا ہے۔

سحر کامران نے کہا کہ پولارس کی علامت سے متاثر ہو کر اس فاؤنڈیشن نے امید، رہنمائی اور اجتماعی جدوجہد کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کی مدد، آفات سے نمٹنے کی تیاری اور پائیدار ترقی کے اہداف کو فروغ دیا جائے گا۔

سحر کامران کا پنجاب حکومت کی پرتعیش طیارہ خریداری اور نجکاری پر سخت ردعمل

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس مشن کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتی ہیں اور مستقبل میں بھی انسانیت کی خدمت اور مثبت تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

مزید خبریں