اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایسے شہریوں کیلیے پیغام جاری کیا ہے جو پیدائش، شادی، طلاق یا وفات کے اندراج کو ایک جھنجھٹ سمجھ کر اسے نطر انداز کر دیتے ہیں۔
نادرا کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ پیدائش، شادی، طلاق یا وفات کے موقع پر کاغذی کارروائی کو ایک اضافی جھنجھٹ سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، مگر ایک غیر درج شدہ واقعہ بچوں کے مستقبل، وراثت کے حق، شناختی دستاویزات اور حتیٰ کہ سرکاری سہولیات تک رسائی کو متاثر کر سکتا ہے۔
اندراج کیوں ضروری ہے؟
نادرا نے ایک معلوماتی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک سادہ مگر اہم سوال اٹھایا گیا کہ آخر پیدائش، شادی، طلاق یا وفات کا اندراج کیوں ضروری ہے، اگر یہ اندراج وقت پر نہ ہو تو اس کے نتائج کیا نکلتے ہیں اور عام شہری کو ان معاملات میں کن اداروں سے واسطہ پڑتا ہے۔
نادرا نے شناختی کارڈ ڈیٹا کے تحفظ کیلئے نئی ایپ متعارف کرا دی
اس ویڈیو میں آپ جانیں گے کہ ایک معمولی سی کوتاہی کس طرح برسوں بعد بڑے قانونی مسائل کی شکل اختیار کر سکتی ہے، ساتھ ہی یہ بھی سمجھایا گیا ہے کہ ریاستی نظام ان اندراجات کو کیوں سنجیدگی سے لیتا ہے اور نادرا اس پورے عمل میں کس حد تک کردار ادا کرتا ہے۔











