بدھ,  18 فروری 2026ء
پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

پشاور(روشن پاکستان نیوز) رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور کل 19 فروری کو پاکستان میں پہلا روزہ ہوگا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر  آنے کا اعلان کیا۔

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں ڈی جی وزارت مذہبی امورحافظ عبدالقدوس، سپارکو کے نمائندے  شوکت اللہ، محکمہ موسمیات کے نمائندے ڈاکٹرحسن علی بیگ اور  وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین شریک ہوئے۔

پشاور کے علاوہ  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

ممبر مرکزی  رویت ہلال کمیٹی مفتی عتیق اللہ کے مطابق  چاند دیکھنے کی  5 شہادتیں سب سے پہلے اپر دیر سے موصول ہوئیں، ضلع مہمند  سے بھی  6 شہادتیں زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کو موصول ہوئیں۔

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا رمضان میں پاکستان میں فوڈ باسکٹ پروجیکٹ کا آغاز

 مفتی عتیق اللہ کے مطابق   مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو  40 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

اجلاس سے قبل چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے عوام سے ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکی اپیل کرتے ہوئےکہاکہ ان شاءاللہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز ہوگا۔

دوسری جانب بنگلادیش اور بھارت میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور  وہاں بھی کل 19 فروری کو  پہلا  روزہ  ہوگا۔

مزید خبریں