بدھ,  18 فروری 2026ء
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں امداد کی رقم بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  رمضان المبارک سے قبل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) بینیفشریز کیلیے خوشی کی خبر آگئی۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے رمضان المبارک سے قبل مالی امداد کی رقم میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے ایک کروڑ مستحق خاندانوں کو بھرپور مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

اے پی پی کو خصوصی انٹرویو میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر کفالت کا سہ ماہی وظیفہ تیرہ ہزار پانچ سو روپے سے بڑھا کر چودہ ہزار پانچ سو روپے کر دیا جائے گا جس کی ادارئیگی ماہ رمضان میں کی جائے گی۔

بینظیر انکم سپورٹ: مفت سم حاصل کرنے کا طریقہ

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ بینظیر ایجوکیشن وظائف پروگرام کیلیے پانچ سو روپے کے مزید اضافہ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ان کے مطابق اسی طرح پانچ سو روپے کا اضافہ بینظیر نشونما پروگرام کیلیے منظور کیا گیا ہے جو حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماں کو غذائی اشیاء اور مالی امداد کے ذریعے مدد فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں