اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی بھی سابق وزیراعظم وبانی عمران خان کی رہائی نہیں چاہتا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے آنکھ کے مرض کے مرض کے باعث موضوع بحث ہیں۔
اس حوالے سے وزیر دفاع اور ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اظہار رائے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے حالات سے پتہ چلتا ہے کوئی بھی بانی کی رہائی نہیں چاہتا۔
خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی قیادت، رشتے دار، سوشل میڈیا جہادی نہیں چاہتے کہ بانی رہا ہوں۔
محسن نقوی نے عمران خان کے علاج میں تاخیر کا ذمہ دار علیمہ خان کو قرار دیدیا
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ان سب کی دکانداری چل رہی ہے، یہ اپنی دکانیں بند نہیں ہونےدیں گے۔ یہ سارا دن ٹی وی پر ہوتے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ان کے پلے ایک ووٹ نہیں، ووٹوں کا مالک اندر ہے، یہ ایک کوڑی کی بھی ویلیو ایڈیشن نہیں کرتے۔











