منگل,  17 فروری 2026ء
اسلام آباد میں تاجروں کا احتجاج: پولیس کی مبینہ زیادتی کے خلاف اجمل بلوچ کا انکوائری اور انصاف کا مطالبہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ دو تاجروں کے لین دین کا مقدمہ عدالت میں ہونے کے باوجود پولیس نے ایک فریق کا سامان اٹھا لیا، آئی جی اسلام آباد معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کروائیں اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں،اجمل بلوچ نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اسلام آباد سبزی منڈی میں چینی اور چاول کا کاروبار کرنے والے ہول سیل ڈیلرز عاطف عباسی، نوید عباسی و دیگر کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر متاثرہ فریق عاطف عباسی کا کہنا تھا کہ انکا منڈی میں ایک چینی اور چاول کے ڈیلر سے لین دین کا معاملہ چل رہا ہے، اس شخص نے ہم کروڑوں روپے لئے مگر چاول فراہم نہیں کئے، الٹا پولیس کیساتھ ملی بھگت سےہم پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے درج کروا دیئے اور مورخہ 15 فروری کوپولیس ہمارے گودام پر دھاوہ بول کر اس سے سارا سامان لوڈ کر کے لے گئی جس کی مالیت 25 کروڑ سے زائد بنتی ہے اور ہمارے آٹھ بندے بھی لے جا کرتھانے میں بند کر دیئے،ہمارے گھر پہ ریڈکیے گئے چار دیواری کا تقدس کمال کیا گیا ،لیڈیز کو ہراساں کیا گیا ، توڑ پھوڑ کی گئی اور گھر میں کیمرے توڑے گئے،دکان سے تقریبا ساڑھے تین کروڑ روپے کیش ایک بوری میں بھری ،اس کے ساتھ کھاتہ جات کے لیجرزاٹھا کر لے گئے جس پر لین دین کا مکمل حساب کتاب موجود تھا،انہوں نے بتایا کہ انکا لین دین چینی کے حوالے سے تھا مگر چینی کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے انہوں نے مال فراہم نہیں کیاجس کا مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے مگر اس کے باوجوددوسرے فریق کیساتھ مل کر پولیس نے ہمارے گودام سے سارا سامان اٹھا کر سخت زیادتی کی ہے، انہوں نے وزیراعظم ، وفاقی وزیر داخلہ اور اعلیٰ حکام سےمطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے انصاف فراہم کریں،ہمارے بے گناہ بندوں کو قید سے رہا ئی دلوائی جائے اور ہونے والے نقسان کا ازالہ کیا جائے۔

مزید خبریں