پیر,  16 فروری 2026ء
سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کیلئے جتنی کوشش محسن نقوی نے کی ، کسی اور نے نہیں کی ، علی امین گنڈاپور

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کیلئے جتنی کوشش کی اتنی کسی اور نے نہیں کی۔

ایک انٹرویو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ محسن نقوی نےسابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کیلئے فیلڈ مارشل کے سامنے بات کی ، محسن نقوی واحد انسان ہیں جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی کی رہائی سے ہم صحت تک آ گئے ، ہم اس کے ذمہ دار ہیں ، ہمارے دھرنے سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے ، ہمارے درمیان بدنیت لوگ موجود ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کسی میں بھی فیصلہ سازی کی طاقت نہیں، سب ایک دوسرے پر ملبہ ڈال رہے ہیں۔ پی ٹی آئی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جس میں ہم سب شامل ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ 26ویں ترمیم روکنے کے لے اسلام آباد آنا ہے، ہم آئے تو جڑیں ہل گئی تھیں، سسٹم ہمارے ساتھ بیٹھنے پر راضی ہو گیا تھا۔ عمران خان نے ہمیں سنگجانی میں رکنے کا کہا تھا لیکن بشریٰ بی بی نے انکار کیا۔

مزید خبریں