رحیم یار خان(روشن پاکستان نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج بی بی جیسی سوچ رکھنے والا لیڈر نظر نہیں آتا۔ مشکلات کا سامنا حوصلے سے کرنا چاہیے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے رحیم یار خان میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیدائش کے فوراً بعد اذان کے ساتھ فائرنگ کی آواز سنی۔ اس لیے انہیں دھمکیوں سے نہ ڈرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میری بہن کو رات کے وقت پکڑا گیا۔ تو اس وقت یاد نہیں آیا؟ ابھی تو ڈیڑھ سال ہوا ہے۔ جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو؟ بے نظیر بھٹو کو 5سال تک سکھر جیل میں بند رکھا گیا۔ جتنا آپ جھکیں گے، اتنی عزت ملے گی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا جیل میں آنکھوں کا معائنہ مکمل
آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے یوسف رضا گیلانی کو وزیر اعظم بنایا اور سرائیکی وسیب کی عزت کرتے ہیں۔ میری مادری زبان سرائیکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست انہوں نے بینظیر بھٹو سے سیکھی۔ جبکہ بی بی نے اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو سے رہنمائی حاصل کی۔ بعض دوست ممالک نے بینظیر بھٹو کو وطن واپسی سے روکا تھا مگر انہوں نے عوام سے کیے گئے وعدے کی خاطر واپسی کا فیصلہ کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے نصیب میں شہادت تھی اور انہیں خود بھی اس سانحے کا گمان نہ تھا۔ جب وہ گاڑی میں بیٹھی تھیں تو میں نے مشورہ دیا کہ جانے کی ضرورت نہیں، مگر وہ نہ ڈرنے والی بھٹو کی بیٹی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ مشکلات کا سامنا ہمت سے کرنا چاہیے۔ بینظیر بھٹو کو پانچ سال تک سکھر جیل میں قید رکھا گیا تھا اور جدوجہد میں ثابت قدمی ہی اصل طاقت ہے۔











