هفته,  14 فروری 2026ء
حکومتی یوٹرن اور مہنگی توانائی پالیسی عوام پر بوجھ بن گئی: سحر کامران

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے حکومت کی توانائی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے یوٹرن عوام کے لیے آزمائش بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی، بڑھتے ہوئے ٹیکسوں کا بوجھ اور گرین انرجی کو نظرانداز کر کے مہنگے فیول پر انحصار عوام کی کمر توڑ رہا ہے۔

ایران کے قومی دن کی تقریب: سحر کامران کا پاک ایران دوستی اور علاقائی امن کے عزم کا اعادہ

انہوں نے سوال اٹھایا کہ مہنگے اور غلط معاہدوں کی سزا عوام کو کیوں دی جا رہی ہے، جبکہ کپیسیٹی چارجز اور حکومتی نااہلی کا بوجھ سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین پر ڈالنا سراسر ناانصافی ہے۔ سحر کامران نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام دوست توانائی پالیسی اپنائے، متبادل توانائی کے فروغ کو یقینی بنائے اور بجلی کی قیمتوں میں فوری ریلیف فراہم کرے۔

مزید خبریں