اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبے کے تحت کار پارکنگ میں توسیع اور اس سے منسلک دیگر معاون تعمیراتی کاموں کے لیے بولیاں طلب کرلی ہیں۔
پی اے اے کے مطابق اس منصوبے کا مقصد مسافروں کے لیے سہولیات میں اضافہ، ٹریفک کے مؤثر انتظامات اور ہوائی اڈے کے مجموعی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سیاحوں اور مقامی مسافروں کو بہتر سہولت میسر آئے گی جبکہ ہوائی اڈے کی استعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔
ائیر پورٹ اتھارٹی نے فضائی حدود کی مختلف اوقات میں بندش کا نوٹم جاری کر دیا
پی اے اے کے مطابق بولی کا عمل اتھارٹی کے مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے پارکنگ اور آمد و رفت کے انتظامات مزید مؤثر اور بہتر ہو جائیں گے۔











