اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18فروری کو پشاور میں طلب کر لیا گیا۔
رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے ، زونلز کمیٹی کے اجلاس بھی 18 فروری کو ہوں گے۔
دوسری جانب ترجمان سپارکو کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کی شام انسانی انکھ سے دیکھا جا سکتا ہے، پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔
سپریم کورٹ: عمران خان کو ذاتی معالجین تک رسائی اور بیٹوں سے رابطے کیلئے ٹیلی فونک سہولت دینے کا حکم
سپارکو کے مطابق رمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا، 18 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہو گی۔











