بدھ,  11 فروری 2026ء
سرکاری افسران کی نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی تیار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سرکاری محکموں کے لیے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی 2026 تیار کرلی گئی، جس میں جدید ٹیکنالوجی والی گاڑیوں کی خریداری کو شامل کیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے موٹر وہیکل ونگ نے 18 سال بعد نئی پالیسی تیار کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، نئی پالیسی کے تحت الیکٹرک اور ہائیبرڈ گاڑیاں خریدی جائیں گی اور گریڈ 17 کے پرسنل اسٹاف افسران بھی گاڑیوں کے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزراء کے پی ایس اوز بھی نئی پالیسی کے تحت گاڑیاں حاصل کر سکیں گے۔

پاکستان دشمنی کی پالیسی ناکام ہوگئی؛ ششی تھرور کا دو ٹوک اعتراف

گزشتہ 2008 کی پالیسی کے تحت صرف گریڈ 17 کے سیکشن افسران کو گاڑیاں ملتی تھیں۔ نئی پالیسی میں نہ صرف گاڑیوں کی جدید ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے بلکہ افسران کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر موثر فلیٹ مینجمنٹ بھی یقینی بنائی جائے گی۔

نئی پالیسی کی سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے تاکہ سرکاری افسران کے لیے جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید خبریں