پیر,  09 فروری 2026ء
ملتان کے تین ہمشکل بھائی سوشل میڈیا پر وائرل، پہچاننا مشکل

ملتان(روشن پاکستان نیوز) ملتان سے تعلق رکھنے والے تین ہمشکل بھائی اپنی ایک جیسی شکل و صورت، عادات اور لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ اردو پوائنٹ پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں بھائی اس قدر مشابہ ہیں کہ لوگوں کے لیے انہیں پہچاننا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق تینوں بھائی نہ صرف چہرے مہرے میں ایک جیسے ہیں بلکہ ان کی ڈریسنگ اسٹائل، بولنے کا انداز اور روزمرہ عادات بھی یکساں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب وہ ایک ساتھ بازار یا عوامی مقامات پر جاتے ہیں تو لوگ حیران رہ جاتے ہیں اور اکثر کنفیوژن کا شکار ہو جاتے ہیں۔

میانوالی کے جڑواں بھائیوں نے میٹرک میں ایک جیسے نمبر لے کر ریکارڈ قائم کر دیا۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ تینوں بھائیوں کو دیکھ کر اکثر لوگ غلطی سے ایک کو دوسرے سمجھ بیٹھتے ہیں، جبکہ بعض اوقات یہ صورتحال لوگوں کے لیے دلچسپی اور تفریح کا باعث بھی بن جاتی ہے۔

یہ منفرد ہمشکل بھائی سوشل میڈیا صارفین میں بھی خاصے مقبول ہو رہے ہیں اور ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں