پیر,  09 فروری 2026ء
ایپسٹین فائلز میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آ گئے
ایپسٹین فائلز میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آ گئے

نیویارک (روشن پاکستان نیوز) سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تازہ امریکی دستاویزات، معروف شخصیات کے نیٹ ورک، ملاقاتوں اور ای میل خط و کتابت پر مبنی ایپسٹین فائلز میں پاکستان سے متعلق حوالہ جات بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان فائلز میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام آئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، پاکستان سے متعلق یہ حوالہ جات محدود نوعیت کے ہیں اور زیادہ تر سرسری معلومات یا ای میلز تک محدود ہیں، تاہم عالمی سطح پر ان کا ذکر ہونے سے توجہ ضرور حاصل ہوئی ہے۔ فائلز میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام بعض نجی اور غیر سیاسی گفتگو میں آئے ہیں، جبکہ دیگر خطوط میں ایپسٹین اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی ٹیم کے درمیان پولیو پروگرامز سے متعلق تبادلہ خیال بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ای میل میں عمران خان کا ذکر پولیو ٹیمز پر پاکستان میں حملوں کے تناظر میں آیا، جبکہ ایک اور ای میل میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام کا ذکر جیفری ایپسٹین کے ساتھ نجی ملاقات کے حوالے سے شامل کیا گیا۔ علاوہ ازیں، ایپسٹین فائلز میں پاکستانی شلوار قمیض اور ملبوسات کے حوالے سے بھی خطوط موجود ہیں، جن میں ایپسٹین نے پاکستان سے ملبوسات کی پسند اور سپلائی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان میں عالمی سامراجی سودی نظام کے خاتمے کے بغیرنحوست اور بے برکتی ختم نہیں ہو گی، سید عباس عمران جعفری

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام بھی فائلز میں متعدد بار آئے، تاہم صدر نے کہا کہ نئی دستاویزات میں ان کے خلاف کوئی غیر قانونی سرگرمی یا الزامات ثابت نہیں ہوتے اور وہ بری ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپسٹین فائلز میں شامل تمام ناموں کو یکساں زاویے سے دیکھنا درست نہیں، اور پاکستان سے متعلق حوالہ جات زیادہ تر غیر مرکزی اور محدود نوعیت کے ہیں۔ اس کے باوجود، یہ دستاویزات طاقتور حلقوں کے روابط اور عالمی سطح پر سیاسی و مالی اثر و رسوخ پر دوبارہ بحث کو جنم دے رہی ہیں۔

مزید خبریں